Thinkers Thinking . .

Wednesday 13 April 2016

فری رائیٹنگ


میرا نام یسریٰ ہے۔ یسریٰ کے معنی خوشحالی کے ہیں خوشحال تو زندگی بھی ہوتی ہے۔زندگی میں تو غم بھی ہوتے ہیں غم تو ہر کسی کی زندگی میں ہوتے ہیں زندگی مین تو مشکلات بھی آتی ہیں مشکلات سے انسان سیکھتا ہے سیکھتا تو بچہ بھی ہے بچے تو پیا رے ہوتے ہیں پیارے تو پھول بھی ہوتے ہیں پھولوں کے کئی رنگ ہوتے ہیں رنگ تو تتلی کے بھی ہوتے ہیں تتلی تو آسمان پہ ہوتی ہے آسمان پہ تو تارے بھی ہوتے ہیں تارے تو رات میں چمکتے ہیں۔ رات میں تو چاند بھی چمکتا ہے چاند تو سفید ہوتا ہے سفید تو بلی بھی ہوتی ہے بلی تو دودھ پیتی ہے دودھ تو سب پیتے ہیں پیتے تو پانی بھی ہیں پانی تو سمندر میں ہوتا ہے سمندر میں تو مچھلیاں بھی ہوتی ہیں مچھلی جل کی رانی ہوتی ہے رانی تو راج کرتی ہے راج تو شیر بھی کرتا ہے شیر تو جنگل میں ہوتا ہے جنگل میں تو اور جانور بھی ہوتے ہیں جانور تو پنجرے میں ہوتے ہیں پنجرے میں تو پرندے بھی ہوتے ہیں پرندے تو درختوں پر بھی ہوتے ہیں ۔ درختوں پہ تو پتے بھی ہوتے ہیں ۔پتوں سے تو ہریالی بھی ہوتی ہے ہریالی تو باغ میں بھی ہوتی ہے باغ میں تو پھل بھی ہوتے ہیں پھل تو میٹھے ہوتے ہیں میٹھی تو مٹھائی بھی ہوتی ہے مٹھائی تو حلوائی کے پاس بھی ہوتی ہیں حلوائی کے پاس تو حلوہ بھی ہوتا ہے حلوہ تو سردیوں میں کھایا جاتا ہے سردیوں میں تو بھت ٹھنڈ ہوتی ہے ٹھنڈ میں تو ہم گرم کپڑے پہنتے ہیں گرم تو آگ بھی ہوتی ہے آگ تو جلادیتی ہے جلتا تو دل بھی ہے دل تو سب کے پاس ہوتا ہے دل سے تو پیار بھی ہوتا ہے پیار تو ہم امی سے کرتے ہیں امی تو اچھی ہوتی ہے اچھے تو بابا بھی ہوتے ہیں بابا تو چیزیں لاتے ہیں چیزیں تو ہم روز کھاتے ہیں روز تو ہم دوستوں سے بھی ملتے ہیں دوست تو بہت اچھے ہوتے ہیں جو ہمارے کام بھی آتے ہیں کام تو ہم روز کرتے ہیں کام سے یاد آیا آج تو بلاگ بھی لکھنا ہے سو باقی باتیں بعد میں پہلے کام تب تک کیلئے ۔۔۔۔اللہ حافظ۔

No comments:

Post a Comment