Thinkers Thinking . .

Monday 24 July 2017

بھارتی فلمیں اور اسکے پاکستان میں اثرات

https://youtu.be/46kTKQ0C2Ek?list=PL9oJVyhgXIKKLuVb7XmY-iNX7HDivYnhY

بھارتی فلمیں اور اسکے پاکستان میں اثرات

میڈیا ایتھکس جہاں اس الفاظ کا نام آتا ہے وہاں ہم کئی باتوں کو بھی سامنے لاتے ہیں میڈیا کا 
کام لوگوں تک رائے پہچانا ، معلومات کو دوسروں تک فراہم کرنا ہے جو باتیں ہمیں روزانہ نا پتا ہوں تو وہ باتیں سامنے لاتا ہے جس میں معلومات کے ساتھ ساتھ مزاح بھی شامل ہوتا ہے اور معاشرے کی کارکردگی کا پہلو بھی کہیں نہ کہیں نظر آتا ہے۔ اگر میڈیا سے ہمیں معلومات حاصل ہوتی ہے تو اس سے نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ جو آج کل فلمیں دیکھائی جاتی ہیں اسکا اثر ہمیں آج کل کے بچوں میں دیکھائی دیتا ہے۔ جس طرح انڈیا کی مووی ریلیس ہوئی جس میں فلم کے ہیروہیروئن   نے ایک دوسرے کی جان لے لی اسی طرح اس کا اثر ہمیں دیکھائی بھی دیتا ہے۔۔ حالیہ میں واقعہ پیش آیا جس میں دو اسکول کے طلبعلم جن کی عمریں 14 سے 15 سال ہوگی اپنے آپ کو ختم کردیا اورجو خط ملا اس میں انہوں نے جو باتیں لکھی اس میں الفاظوں کا جو استعمال  کیا جس میں ہندی الفاظ شامل تھے جو کہ ہمیں انڈیا کی مووی میں سنائی دیتے ہیں۔ ایسی فلم یا ڈراے جن میں غلط پیغام مل رہا ہو اسے زیادہ غور سے سنا اور دیکھا جاتا ہے کیونکہ انسان غلط کی طرف زیادہ جلدی بھاگتا ہے اور یہی چیز ہمیں دیکھائی بھی دی۔ ایسی فلم اور ڈرامے چاہے انڈیا میں ہوں یا پاکستان میں ان کو اس طرح نا دیکھایا جائے جس میں ایسے پیغام مل رہا ہو جس میں کسی کی جان ختم ہو۔ کیونکہ جب معاشرے میں یہ چیزیں دیکھائی جاتی ہیں تو معاشرے کے لوگ اسے اپنی زندگی میں شامل کرلیتے ہیں جس سے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ان کی زندگی سنور جائے گی جب کہ اس سے آگے کی نسلیں بھی لپیٹ میں آرہی ہیں۔ ہمیں میڈیا کے ذریعے اچھی تعلیم اور معلومات کو فراہم کرنا ہے جس سے ہمیں آگے آنے والے سالوں میں ترقی مل سکے اور ایسے واقعات نا ہوں۔۔۔ 

No comments:

Post a Comment